جب سے اسحاق ڈار پاکستان واپس آئے ہیں عمران خان ان پر کھل کر تنقید کررہے تھے اور ان کو بزدل کبھی منی لانڈرر کبھی بھگوڑا الغرض ہر طرح کے القابات سے اسحاق ڈار کو نوازا جارہا تھا مگر ان کیونکہ وہ وزیر خزانہ بھی ہیں ،سینیٹر بھی ہیں اور سب سے بڑھ کر نواز شریف کے رشتے دار بھی ہیں تو وہ یہ توہین کہاں برداشت کریں گے اسی لیے آج انھوں نے عمران خان کو شٹ اپ کال بھی دے ڈالی اور ان کے پول کھولنے کی دھمکی بھی دے دی –
عمران خان میرے خلاف کوئی کیس نہیں لیکن تمہارے خلاف کیلیفورنیا سے لیکر برطانوی ٹیکس اتھارٹی کو فراڈ کرنے سے لیکر پاکستان تک اگر تم باز نہ آئے تو تمہار سارا کچا چٹھا کھول دونگا
میں ان چند لوگوں میں سے ہوں جسے تمہارے خلاف بہت کچھ پتہ ہے تھوڑے کہےکوزیادہ سمجھو
وزیرخزانہ اسحاق ڈار pic.twitter.com/ETXB2n23eG
— Mehar Ali (@MehrAli09898342) October 4, 2022
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو منہ بند رکھنے کی وارننگ دے دی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ عمران خان اخلاق کے دائرے میں رہیں، میری وارننگ کو سنجیدہ لیں ورنہ میں ان چند لوگوں میں شامل ہوں جسے عمران سے متعلق سب کچھ پتا ہے، عمران خان کے اس الزام پر کہ اسحاق ڈار کے والد کی سائکلوں کی دکان تھی اور یہ خود ویسپا پر پھرا کرتا تھا انھوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 1993 میں لاہور کی ایم ایم عالم روڈ پر میرے دفتر کے باہر مجھ سے ملنے کیلئے انتظار کیا کرتا تھا۔
@MiftahIsmail صاحب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر مگرمچھ کے آنسو بہاتےرہے اب جب @MIshaqDar50 نے قوم کو ریلیف دیا ہے تو دانت نکال رہے IMF کو اسحاق ڈار نے ڈیل کرنا ہے آپ نے نہیں لہذا ٹھنڈ رکھیں بہت بجلیاں گرا لی آپ نے قوم پہ pic.twitter.com/7D4UpjzHjr
— Arman khokhar 🇵🇰 (@arman_khokher) October 4, 2022
ان کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان کے خلاف کیلیفورنیا سے برطانیہ تک عدالتی فیصلے ہیں، میرے خلاف جھوٹا کیس تھا، این آر او عمران خان خود مانگتا ہے۔