بلوچستان میں ایک اور ہیلی کاپٹر حادثہ ہوگیا جس میں 2 آرمی کے میجرز سمیت 6 فوجی جوان جان کی بازی ہار گئے
اس حادثے پر ایک بار پھر عوام کی جانب سے شکوک وشبہات کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اتنے کم عرصے مین اسی نوعیت کا حادثہ دوبارہ کیسے رونما ہوسکتا ہے کیونکہ کچھ ماہ قبل بھی بلوچستان میں اسی طرز کا حادثہ ہوا تھا جس مین کورکمانڈر کوئیٹہ اپنے 5 ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے
بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ۔ 6 فوجی جوان شہید ہو گئے۔ اللہ رب العزت انکے درجات بلند فرمائے اور انکے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔ آمین pic.twitter.com/AZNnDfkyh9
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) September 26, 2022
بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ، حادثے میں دونوں پائلٹوں سمیت تمام 6 جوان شہید ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر گزشتہ رات گئے ہرنائی کے قریب گر کر تباہ ہو ا۔ حادثے میں میجر منیب، میجر خرم شہزاد،صوبیدار واحد،نائیک جلیل ، سپاہی محمد عمران ، سپاہی شعیب شہیدہوئے۔