دنیا بھر میں تاریخی ڈراموں میںجس نے سب سے زیادہ نام کمایا وہ ملک ترکی ہے اس کی سب سے پہلی سیریز سلطان سلیمان کے حوالے سے تھی جس کو دنیا بھر کے ممالک میں انہی ممالک کی زبان میں ترجمے کے ساتھ چلایا گیا اور اب کورولس عثمان نے اپنی دھاک بٹھا رکھی ہے
عالمی شہرت یافتہ ترک سیریز کورولش عثمان میں مالہون خاتون کا مرکزی کردار نبھانے والی دلکش ترک اداکارہ یلدیز جاگری اتکسوائے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔اداکارہ یلدیز کی شادی معروف ترکش اداکار برک اوکتے سے ہوئی جنہوں نے ڈرامہ سیریل عائشہ گُل میں جان ٹیکن کا کردار نبھایا تھا. pic.twitter.com/fzahtA8LVL
— Concept TV News (@ConceptTVNews) September 15, 2022
اس سیریز کے ڈراموں میں جو کردار ادا کرتا ہے امر ہوجاتا ہے اور انٹرنیشنل شہرت حاصل کرلیتا ہے اسی سیریز میں ایک دلیر بہادر اور جنگجو خاتون مالہون خاتون کا کردار کیا اور بادشاہ کی دوسری بیوی اور اس کے بچے کی ماں بنی -اس کاتون کا کردار دنیا کو بھا گیا اور اب یہ کبر ارہی ہے کہ اس خوبرو اداکارہ نے حقیقی دنیا میں بھی اپنا جیون ساتھی تلاش کرلیا ہے
کورولش عثمان کی مالہون خاتون (یلدیز جاگری) رشتہ ازدواج میں منسلک – وجود https://t.co/VRGx1jpyRg
— Wujood (@wujoodurdu) September 16, 2022
کورولش عثمان کی دوسری بیوی کا کردار نبھانے والی مالہون خاتون نے شادی کرلی#KurlusOsman #osmangazi #turkish pic.twitter.com/zJJr4LkPgL
— thediscoverkashmir (@thediscoverkas1) September 15, 2022
ترکش ڈرامہ سیریل میں کورولش عثمان کی دوسری بیوی کا کردار اداکرنے والی اداکارہ “یلدیز جاگری اتکسوائے”اور اداکار “بر ک اوکتے ” رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ ان کے موجودہ شوہر نے ڈرامہ سیریل ‘عائشہ گل’ میں جان ٹیکن کا کردار نبھایا تھا، عائشہ گل پاکستانی چینل پر نشر کیا گیا تھا جس نے پاکستان میں خاصی مقبولیت حاصل کی تھی۔یلدیز جاگری اور برک اوکتے کی منگنی کچھ ماہ قبل ہوئی تھی جب کہ دونوں کے درمیان کئی عرصے سے گہری دوستی اور مراسم تھے –