امریکیصدر جو بائیڈن نے اپنے قومی چینل پر آکر دنیا کو یہ خبر سنائی کہ اسلامہ بن لادن کی جگہ القاعدہ کی قیادت کرنے والاایمن الزواہری ڈرون حملے میں مارا گیا -امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ القاعدہ لیڈر کی موجودگی سے متعلق واضح اور قابل یقین شواہد ملنے پر حملے کی اجازت دی تھی جس وہ انجام تک پہنچا
امریکی صدر نے بتایا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اپریل 2021 میں نائن الیون حملے کی منصوبہ بندی میں شامل ایمن الظواہری کا پتہ چلا لیا تھا،کل ان کو اس وقت ڈرون کا نشانہ بنایا گیا جب وہ افغانستان کے شہر کابل میں اپنے گھر کی کھڑکی میں کھڑے تھے -صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ ان کی افواج ہر قیمت پر امریکا کا دفاع کریں گے اور اپنے دشمنوں کا ہر جگہ تعاقب کریں گے،امریکی صدر کا کہنا تھا ایمن الظواہری نے حالیہ ہفتوں میں امریکا اور اتحادیوں پر حملے کرنے کے حوالے سے نئی ویڈیوز جاری کی تھیں ، بائیڈن کا کہنا تھا ایمن الظواہری کی ہلاکت سے امریکیوں کو انصاف ملا ہے۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے – ایمن الظواہری کے بارے میں معلومات دینے والے کے لیے امریکا نے ڈھائی کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا، -افغانستان سے امریکی افواج اور انتظامیہ کے انخلا کے بعد یہ پہلی کارروائی ہے ،جو کی گئی