عمران خان کی پارٹی سے غداری اور بے وفائی کرکے” حمزہ الیون “کا کھلاڑی بننے والے دوست محمد مزاری کو ڈپٹی سپیکر کی سیٹ سے برطرف کرنے کے لیے موجودہ حکومتی اتحاد نے کمر کس لی
آج پنجب اسمبلی میں ان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی جس کے بعد قوی امکان ہے کہ کل وہ اپنے عہدے سے سے فارغ کردیے جائیں گے اس طرح ق لیگ ان سے وہ انتقام بھی لے لے گی جس کے سبب انہیں اپنا وزارت اعلیٰ کا عہدہ واپس لینے کے لیے سپرم کورٹ جانا پڑا تھا کیونکہ مزاری نے ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کرکے حمزہ کو وزیراعلیٰ بنا نے کا اعلان کردیا تھا
سپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال آج 5 بجکر 10 منٹ پر ہوگی پینل آف چیئرمین وسیم خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل چار بجے تک ملتوی کردیا