پاکستان اور برطانیہ نے تجارتی اور اقتصادی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ معاہدہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی 26ویں سربراہان حکومت کے اجلاس کے موقع پر روانڈا کے شہر کیگالی میں ہونے والی ملاقات میں طے پایا۔
ایک ٹویٹ میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ انہوں نے افغانستان اور مشترکہ تشویش کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔