فیصل آباد کے نواحی علاقے تاندلیانوالہ میں آج گرمی کی شدت کے امتحان دینے کے لیے آنے والی جماعت طالبہ جان بحق ہوگئی گرمی کے سبب طالبہ کا بلڈ پریشر بہت کم ہوگیا تھا جس کے بعد اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی
محکمہ موسمیات کےمطابقپاکستان اس وقت سخت گرمی کی لپیٹ میں ہے سب سے زیادہ گرمی سبی اور ڈیرہ غازی خان میں پڑ رہی ہے اسوقت ان شہروں کا درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچ گیا ہے ، لاڑکانہ میں پارہ 46، سکھر 44، فیصل آباد، سرگودھا اور جھنگ میں 43، حیدرآباد 41 جب کہ پشاور اور کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔
اس کے علاوہ لاہورمیں 42 اور اسلام آباد میں پارا 38 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے سندھ میں گرمی کی حالیہ لہر 16 مئی تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہوا کا زائد دباؤ ملک میں شدید گرمی کی لہر کا باعث بنا ہوا ہے، گرمی کی شدید لہر پورے سندھ میں پھیل گئی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ 11 سے 4 بجے کے دوران شہری باہرنکلنے میں احتیاط کریں ٹھنڈے مشروبات اور پانی کا استعمال تواتر سے کریں سر کوگیلے کپڑے سے ڈھانپ کر پیدل چلیں یا سفر کریں ۔