پنجاب میں آئنی بحران شدت اختیا ر کرگیا ہے اس کی وجہ عمر سرفرازچیمہ کی تقرری بنی وزیراعظم کے دوسرے خط کو بھی جب صدر مملکت نے مستردکرتے ہوئے گورنر کو اپنے عہدے پر کام کرنے کا حکم دیا
شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر چیمہ کی برطرفی کا حکم نامہ جاری کردیا -یہ نوٹیفکیشن اس وقت سامنے آیا جب صدر عارف علوی نے چیمہ کو ہٹانے کے وزیر اعظم شہباز شریف کے مشورے کو “سختی سے مسترد” کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 101 کی شق 3 کے تحت “گورنر کو کام جاری رکھنے کا کہا ۔
وفاقی حکومت نے گورنر چیمہ کو ہٹانے کی سمری 17 اپریل کو صدر مملکت کو بھجوائی تھی، آئین کے مطابق سمری مقررہ مدت کے بعد صدر کی جانب سے کسی فیصلے کے بغیر خود بخود نافذ ہو جائے گی۔
سمری کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عمر چیمہ کی بطور گورنر مدت ملازمت (آج) منگل کو ختم ہو رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمہ کو گورنر ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیر اعظم کے مشورے کے بعد کیبنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق، گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کو فوری طور پر گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔