وزیر اعظم شہباز شریف آج بطور وزیر اعظم عہدہ سنبھالنے کے بعد ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں اپنے پہلے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔عوامی اجتماع مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم کا حصہ ہے اور اس کی تیاریاں ابھی جاری ہیں۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔
وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام، جن کا تعلق بھی شانگلہ سے ہے، نے کہا کہ شانگلہ کے لوگ اپنے وزیر اعظم کو دیکھنے کے منتظر ہیں جنہوں نے ایک محنتی سیاستدان کی شہرت حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے، بدھ کو صوابی میں ایک اور عوامی اجتماع ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف وہاں عوام سے خطاب بھی کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام نےرعمران خان پر الزام لگایا کی ان کی حکومت گزشتہ چار سالوں کے دوران اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی اور عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا۔