مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں محمد نواز شریف اور پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری (حکمران اتحاد کے دو اہم اتحادیوں) نے لندن میں ملاقات کی جس میں “جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی” کی آئینی فتح کے بعد آگے بڑھنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کام کرنے پر اتفاق کیا ۔
پی پی پی رہنما اس ہفتے کے اوائل میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کی برطرفی کے بعد حکومت کی تشکیل کے بعد مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے بات چیت کے لیے لندن گئے تھے بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کواگلے انتخابات اور وزارتوں کے حوالے سے کچھ تحفظات تھے اور آسصف علی زرداری مسلم لیگ کے کچھ فیصلوں سے نالاں تھے تاہم اب ان معاملات کو کافی حد تک حل کرلیاگیا ہے ۔
مذاکرات میں مسلم لیگ (ن) کے وفد کی قیادت سابق وزیراعظم نواز شریف نے کی جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو، سینیٹر شیری رحمان، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ شامل تھے۔