جموں: ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں، ہندوستانی پولیس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے ملحقہ ضلع سانبہ کے دورے سے قبل ضلع کٹھوعہ میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی پولیس نے انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ مل کر ضلع کٹھوعہ کے علاقے مارہین میں گھر پر چھاپہ مار کر پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کو انٹیلی جنس ان پٹ ملنے کے بعد کارروائی کی گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ان سے راج باغ پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ان کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے گئے۔ بھارتی وزیر اعظم کے 24 اپریل کو سامبا کے پیلی گاؤں کے دورے سے قبل سیکورٹی کی تعیناتی کو مضبوط کر دیا گیا ہے۔