پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ آج یہ خط سینئر صحافیوں اور اتحاد جماعتوں کے ایک ایک رکن کو دکھائیں گے ا کا کہنا تھا کہ یہ خط فرضی نہیں بلکہ اصلی ہے ان کا یہ بھی الزام تھا کہ یہ صرف ان کی حکومت ہی نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف سازش کی جارہی ہے ان کا کہنا تھا کہ اس خط میں پاکستان کے وزیر اعظم کو دورہ روس سے بازرہنے کو کہا گیا تھا اور امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہو ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے یہ معممول کی بات ہے
عمران خان کا کہناتھا کہ تحریک عدم اعتماداپوزیشن کا ایک جائز جمہوری حق ہے،لیکن میں اسکے خلاف اس لیے ڈٹ گیا ہوں کہ یہ تحریک عدم اعتماد ایک غیر ملکی سارش ہے
الیکٹرانک پاسپورٹ سہولت کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں این ایچ اے کے ٹھیکوں میں ایک ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔ ہماری حکومت نے نواز ضحکو،مت کے برخلاف 2021میں 23کروڑ روپے فی کلومیٹر سستی سڑکیں بنائیں ۔ ای ٹینڈنگ کریں گے تو کرپشن بھی نیچے آئے گی ۔ٹیکنالوجی نے لوگوں کی زندگیاں آسان کی اس سے کرپشن میں کمی آئے گی