پاکستان کے سینئر ترین اینکر کامران خان نے پیشن گوئی کی ہے کہ سیاست میں لوگوں کے براہ راست شامل ہوجانے کے بعد ملک میں بدامنی اور انتشار کا امکان پید ا ہوگیا ہے -اس لیے مقتدر حلقے کوشش کررہے ہیں کہ اس درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے قبل از وقت انتخابات کروادیں کیونکہ اسی طرح عوام کو قابو میں کیا جاسکے گا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اس معاملے کو خود ہینڈل کر رہے ہیں اور وہ عمران خان اور اپوزیشن کو جلد ایک میز پر بٹھانے میں کامیاب ہو جائیں گے
کامران خان نے کہا کہ گو کہ تلواریں میان سے نکل چکی ہیں۔ فریقین لاکھوں حامیوں کو سڑکوں پر لا چکے ہیں اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں لیکن میں اب بھی مطمئن ہوں، مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کے رحم وکرم کیساتھ ملک ایک بھیانک ٹکراو سے بچ جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سر توڑ کوشش ہو رہی ہے کہ اس سیاسی بحران کا مذاکراتی حل نکل آئے۔ اہم ترین فیصلوں کے لیے اگلے 48 گھنٹے بہت ہی اہم ہیں۔جس کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہو جائیں گے