وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ کہا کہ جب قومی اسمبلی میں ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک دن قبل اپنے کارڈ میز پر رکھیں گےتو تمام 14 جماعتوں کو حیران و پریشان کردیں گے ۔
وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپوزیشن سے کہا کہ وہ اپنے تمام کارڈز دکھا چکے ہیں اس لیے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔
وزیر اعظم نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ میں کسی بھی حالت میں استعفیٰ نہیں دوں گا۔ میں آخری گیند تک لڑوں گا
قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے تحریک عدم اعتماد کے لیے اجلاس 25 مارچ کو طلب کیا ہے اور قومی اسمبلی کے قواعد کے مطابق ووٹنگ تین کے بعد سات دن کے اندر ہونا ہے۔
کچھ بھی ہو عمران خان نے اپوزیشن کے ارکان نہ خرید کر عوام کے دل جیت لیے ہیں اور ان کے اس عمل سے ان کا مقبولیت کا گراف آسمان چھو رہا ہے عمراں نے ضمیر کا سودا نہ کرتے ہوئے وزیر اعظم جیسی کرسی کو ٹھوکر مار کر بڑے بڑے ناقدین کے منہ بند کرادیے اور اپنی جماعت کے ووٹرز اور سپورٹرز کے دل جیت لیے اس کااظہار انکے ٹائیگرز 27 تاریخ کے جلسے میں کریں گے اور اس جلسے میں جوش و خروش وہی ہوگا جو 30 ستمیر 2011 کو لاہور کے جلسے میں دیکھا گیا تھا