وزیر اعظم عمران خان اور وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے 11 مارچ کو لوئر دیر کی ریلی میں شرکت کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹس کو چیلنج کیا ہے۔عمران خان کی اس درخواست کوقبول کرلیا گیا ہے جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ عدالت رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے باوجود جلد ہی اس کی سماعت کریں گے۔
جلسے کے روز ہی ای سی پی نے وزیراعظم ،گورنر کے پی کے شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان، اور وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، مراد سعید، اسد عمر، کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں احکامات صادر تھے کہ آپ کو 14 مارچ کو صبح 10:30 بجے ایک تحریری بیان کے ساتھ اس دفتر میں ذاتی طور پر یا وکیل کے ذریعے حاضر ہونا ضروری ہے، یاد رہے کہ عمران خان نے ان نوٹسز کے باوجود سوات کے جلسے سے بھی خطاب کیا تھا کیونکہ ان کا خیال تھا کہ الیکشن کمیشن انصاف پر مبنی فیصلے کرنے کی بجائے صرف حکومت کے خلاف ایکشن لیتا رہا ہے ۔