محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نیا تعلیمی سال 2022-23 یکم اگست سے شروع ہوگا۔طلباء کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹی ملے گی ۔
اسی طرح ایک نوٹیفکیشن کے مطابق کلاس 1-8 کے امتحانات مئی کے مہینے میں شروع ہوں گے۔پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔حال ہی میں محکمہ تعلیم سندھ نے بھی نیا تعلیمی سال 2022-23 یکم اگست سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایلیمنٹری کلاسز چہارم سے ہشتم تک کے سالانہ امتحانات 2 مئی سے کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ میٹرک کے امتحانات 17 مئی سے شروع ہوں گے جبکہ ان کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 17 جولائی کو کیا جائے گا۔
انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گے جبکہ ہائر سیکنڈری اسکولز یکم سے 31 جولائی تک داخلے کھولیں گے۔سندھ ایجوکیشن اسٹیئرنگ کمیٹی نے اعلان کیا کہ امتحانی پرچے 40 فیصد ایم سی کیوز اور 60% تفصیلی سوالات پر مشتمل ہوں گے۔