پشاور کے کوچہ رسالدار میں جمعہ کو نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں خودکش بم دھماکے میں کم از کم 62 افراد جاں بحق اور 200 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جاری ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ خودکش حملہ آور سیاہ شلوار قمیض میں ملبوس، مسجد میں داخل ہوا اور مسجد کی حفاظت کے لیے تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی ، اسکے بعد ایک حملہ آور مسجد میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ دھماکہ آسٹریلیا کے خلاف طویل انتظار کی کرکٹ سیریز کے آغاز کے موقع پر ہوا۔ ٹیم نے تقریباً چوتھائی صدی کے بعد پاکستان میں قدم رکھا۔
اس دھماکے پر پاکستان بھر کی عوام اور نامور ملکی شخصیات نے اپنے ٹویٹس کے ذریعے اظہار افسوس اور اظہار مزمت کیا ان میں ماہرہ خان حدیقہ کیانی ،ہمایوں سعید،عدنان صدیقی، احسن خان اور دیگر شخصیات شامل تھیں