پاکستانی فوج کی قابلیت پر کوئی شبہ نہیں اسی لیے دنیاکے بڑے ممالک کے فوجی افسراہان اور سربراہ پاکستانی فوج سے تربیت کے لیے پاکستان آتے ہیں -پاکستانی فوج کایہ دعویٰ رہا ہے کہ وہ وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ان کے اس دعوے کو دشمن بار بار آزماتا ہے اور منہ کی کھا تا ہے ،ایسی ہی ایک اور جسارت اس نے چند روز قبل سمندر کے راستے کرنے کی کوشش کی
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی بحریہ نے اپنی آبدوز کو مذموم مقاصد کے ساتھ پاکستان کے خلاف تعینات کیا۔ تاہم، ایک بار پھر ہمہ وقت تیار اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے، پاکستان نیوی نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔پہلے سے موجود سیکیورٹی ماحول اور پاک بحریہ کی جاری مشق سی پارک -22 کے دوران، مشق کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے اور جاسوسی کے لیے پاکستان کے میری ٹائم زون میں ہندوستانی یونٹ کے چھپے ہونے کا امکان تھا۔ آئی ایس پی آر کے سربراہ نے کہا کہ اس لیے سخت نگرانی اور چوکسی کے سخت طریقہ کار کو نافذ کیا جا رہا ہے۔
اس کے نتیجے میں، انہوں نے مزید کہا، پاکستان نیوی کے اینٹی سب میرین وارفیئر یونٹ نے قیادت سنبھالی اور وقت سے پہلے ہی جدید ترین بھارتی آبدوز کلوری کو روکا اور ٹریک کیا۔ یہ واقعہ یکم مارچ 2022 کو پیش آیا۔ پاکستانی افواج ٖصرف اس کا دعویٰ ہی نہیں کرتیں بلکہ ویڈیو فوٹیج بھی جاری کرتی ہیں اور بتاتی ہیں کہ ہم جس وقت چاہیں پاکستانی حدود میں داخل ہونے والی آبدوز کو راکھ کا ڈھیر بنا سکتی ہیں یہ ویڈیو فوٹیج بھارت کی مہم جوئی کی منصوبہ بندی کرنے والی ٹیم کے منہ پر ایک طمانچے سے کم نہیں