روس اور یوکرین کی جنگ نے دونوں ممالک میں بسنے والوں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں ہجرت کجانے والے افراد کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے اور وہ پردیس میں اپنے خاندان کی زندگی کے حوالے سے بہت پریشان ہیںان ہی افراد میں ایک
یوکرینی اداکارہ نتالیہ بھی شامل ہیں جوگزشتہ 11 سال سے بھارت میں موجود ہیں اور کئی فلموں اور ٹی وی سیریز میں اداکاری کرچکی ہیں۔نتالیہ کا تعلق یوکرین سے ہے اور حالیہ دنوں میں جنگ کے باعث اپنے خاندان کیلئے فکر مند ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میرا خاندان یوکرین کے شہر ریونہ میں مقیم ہے اور والدہ سے فون پربات ہوئی ہے، وہاں بھی روسی فوج سے جنگ جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بمباری اور لڑائی کے باعث سب کو شیلٹرز میں جانے کیلئے کہا گیا ہےپورے علاقے میں خوف و ہراس ہے اور میرے گھر والوں نے خود کو گھر میں بند کردیا ہے اور اب ان سے رابطے میں مشکل پیش آرہی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھاکہ یوکرین میں میری فیملی کو کچھ ہوگیا تو میں یتیم ہوجاؤں گی۔خیال رہے کہ اداکارہ کی فیملی میںان کی والدہ، سوتیلا والد ، دو بھائی اور ان کے بیوی بچے شامل ہیں۔