نوشکی حملے میں دہشت گردوں کے ہاتھوں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل کو فیصل آباد میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، ۔کیپٹن ڈاکٹر بلال کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر فیصل آباد میں ادا کی گئی جس میں ممتاز سول و سیاسی رہنماؤں، پاک فوج اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔
شہید فوجی افسر کے والد کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل نے بتایا کہ ان کی ملاقات تین ماہ قبل ان کے بیٹے سے نوشکی میں ڈیوٹی جوائن کرنے سے پہلے ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا وطن کے لیے اپنی جان قربان کرنا چاہتا تھا اسے شہادت کا بہت شوق تھا اور اکثر اس خواہش کا اہل خانہ سے اظہار بھی کرچکا تھا ۔بعد ازاں شہید جوان کو پورے فوجی اعزاز اور نم آنکھوں کی ساتھ ان کے آبائی قائم سائیں قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
جمعرات کو آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مجموعی طور پر 13 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ سات فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا – سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے نوشکی اور پنجگور میں اپنے کیمپوں پر دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کیا اور فرار ہونے والے دہشد گردوں کا تعاقب اور گھیراؤ ابھی جاری ہے ۔