پی ایس ایل کا آغاز جنوری سے ہورہا ہے جس کی افتتاحی تقریب کی لیے ایک ترانہ تیار کیا جاتا ہے جو پورے ٹورنا منٹ کے دوران بار بار پلے کیا جاتا ہے اس بار یہ اعزاز پاکستان کے چوٹی کے گلوکاروں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کے حصے مییں آیا ہے مگر اب تک سب سے زیادہ مقبولیت علی ظفر کے گیت پھرسیٹی بجے گی۔۔۔۔۔ اب کھیل جمے گا “کو ہی حاصل ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق، ترانے کو عبداللہ صدیقی نے تیار اور کمپوز کیا ہے اور اسے اگلے ہفتے ایونٹ پارٹنر کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ “گیت کا تھیم متاثر کن اور حوصلہ افزا ہے جس کے بول اور موسیقی کا مقصد مداحوں اور قوم کے مزاج کو بہتر بنانا ہے کیونکہ دنیا کرونا وبائی امراض کی وجہ سے مشکل اور آزمائشی دور سے گزر رہی ہے۔
یہ پہلا موقع ہوگا جب عاطف اسلم پی سی بی کے مارکی ایونٹ کا گانا گائیں گے، جبکہ آئمہ بیگ نے پچھلے سال ٹورنامنٹ میں اپنا گیت پیش کیا تھا جو ایک زبردست ہٹ ثابت ہوا ۔
ترانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، عبداللہ صدیقی نے کہا کہ وہ “اس سال موقع کے لیے پی سی بی کے لیے اعزاز اور شکر گزار ہیں”۔
یہ ترانہ تیار کرنا کسی بھی موسیقار کے لیے ایک خواب ہوتا ہے۔ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ دونوں بلاشبہ بہترین لیجنڈ گلوکار ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ میں مداحوں کے لیے یہ سن کر بہت پرجوش ہوں کہ ہم کیا لے کر آرہے ہیں ہم وہ گیت گنگنائیں گے جو کرکٹ کی روح کے عین مطابق ہوگا ۔