سوشل میڈیا جب سے آیا ہے دنیا بھر کے لوگ اس پر عجیب و غریب حرکات کرتے نظر آرہے ہیں اور اگر ان کی کوئی حماقت لوگوں کو بھا جائے تو وہ چند روز میں مشہور بھی ہوجاتے ہیں اور صاحب روز گار بھی
مگر اب اس میں دنیا بھر کے سیلبریٹیز نے بھی قدم رکھ دیا ہے
حال ہی میں پاکستانی سپر سٹار پیسر وہاب ریاض کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پٹھانوں سے منسوب چنوں کی ریڑھی پر چنے بھونتے نظر آرہے ہیں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاب ریاض ویڈیو بنانے والے کو کہہ بس تھوڑی سی ویڈیو بنانے دو، جس پر ایک موٹرسائیکل سوار پاس آکر رکتا ہے تو کرکٹر سوال کرتا ہے کہ کتنے کے بھون دوں ؟ اور پھر وہاب ریاض چنے تیار کرتے نظر آتے ہیں
بعد میں وہاب ریاض نے ریڑھی والے کو مسکرا کر کہا کہ خان صاحب بس آجائیں یہ آپ ہی کا کام ہے، 25 سیکنڈ اس ویڈیو کو انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، 4 گھنٹے قبل وائرل ہونے والی ویڈیو کواب تک 73 ہزار سے زائد صارفین دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔ کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
وہاب ریاض کی اس ویڈیو پر لوگوں کے دلچسپ کمنٹس کا سلسلہ تاحال جاری ہے ایک صارف نے لکھا کہ شعیب ملک کے لاہور ہوٹل سے متاثر ہوکر وہاب ریاض نے یہ کاروبار شروع کیا ہے