پاکستان کا ٹی- ٹونٹی پر راج جاری ہے آج پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو باآسانی یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا دیا اس طرح پاکستان نے تین میچوں کی یہ سیریز بھی اپنے نام کرلی بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 108 رنز بنائے تھے
بنگلہ دیش کے 109 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے فخر زمان کی 51 گیندوں پر 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت 18.1 اوورز میں دو وکٹوں پر 109 رنز بنائے۔ اوپنر محمد رضوان نے بھی 45 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کپتان بابر اعظم کے ابتدائی نقصان کے باوجود اچھا آغاز فراہم کیا۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 108 رنز بنائے جس میں نجم الحسین نے 34 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیل کر سب سے زیادہ اسکور کیا۔ اس دوران شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان شاندار بولنگ فارم میں تھے، انہوں نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
آج کے میچ میں اگرچہ بابر اعظم نے صرف 1 ہی رن بنایا مگر وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی میں رنز بننے والے کھلاڑی بن گئے
آج کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی ایک تھرو وکٹ میں لگنے کی بجائے بیٹسمین کے پاؤں پر لگ گئی جس سے وہ زخمی ہوگئے تاہم بعد میں شاہین شاہ نے اپنے اس غیر ذمہ دارانہ رویے پر عفیف الحسن سے معزرت کرلی