آسٹریلیا نے اپنے آخری پول میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
اس طرح وہ انگلینڈ کے ساتھ سیمی فائنل میں تقریبا پہنچ گیا ہے کیونکہ اس کا نیٹ رن ریٹ ساؤتھ افریقہ سے کافی بہتر ہے مگر کرکٹ کرکٹ ہے اس میں کچھ بھی ہوسکتا ہے
آسٹیلیا ویسٹانڈیز کا یہ میچ اس لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل تھا کہ کہ اس میچ کے بعد کرکٹ پر بادشاہت کرنے والے اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے والے 2 کھلاڑی ڈیرن براوو اور کرس گیل کرکٹ کے میدان سے رخصت ہو گئے
دیرن براوو کو ٹی ٹونٹی میں 500 سے زائید وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے تو کرس گیل کو سب سے زیادہ 14300رنز اور سب سے زیادہ22 سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے
دونوں کھلاڑی بہت زندہ دل تھے اور میدان میں ڈانس کرتے اور مزاق کرکے عوام کو تفریح کا سامان فراہم کرتے رہتے تھے
کرس گیل نے جب شان مارش کو آؤٹ کیا تو انہوں نے مارش کو گلے لگا کر ایک بہترین سہرتس مین سپرٹ کی مثال قائم کی جو نئے آنے والے کھلاڑیوں کے لیے مشعل راہ بنے گی