آج آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں خوفناک حادثہ پیش آیا
جب ایک مسافروں سے بھری بس آزاد کشمیر سے راولپنڈی جاتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری
مسافر بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 23 افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے ۔
بدقسمت بس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے، جو راولپنڈی جا رہی تھی۔
اس سے پہلے، پولیس نے بتایا تھا کہ سات مسافروں کی موت ہوئی، لیکن تھوڑی دیر کے بعد مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا.
لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بلوچ منتقل کر دیا گیا ہے۔