چند روز قبل چئیرمین نادرا کو لاہور ہائی کورٹ کے ایک رکنی بینچ نے ہٹانےنے کا حکم دیا تھا جس پر سابق چئیرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر نے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کیا جس پر 2 رکنی بینچ نے جماعت کی اور آج انہیں عدالت سے بہت بڑا ریلیف مل گیا اور ان کو لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے انہیں ایک بار پھر بحال کردیا –
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سرکاری عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ درخواست میں کونسا نوٹی فکیشن چیلنج ہوا تھا؟ اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست میں نگران حکومت کا چیئرمین نادرا کی تقرری کا نوٹی فکیشن چیلنج ہوا تھا ۔
سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار نے کبھی بھی نئے رول کو چیلنج نہیں کیا،انھون نے عدالت سے التجا کی کہ جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا لہٰذا عدالت چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔عدالت نے سرکاری وکیل کا مؤقف سننے کے بعد چیئرمین نادرا کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کا ایک رکنی بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔
چئیرمین نادرالیفٹیننٹ جنرل منیر کو ایک بار پھر بحال کردیا گیا
Leave a comment
Leave a comment