محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں شدت کے ساتھ مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی اور طوفانی بارشوں کے باعث روز مرہ کے معمولات متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،اس کے علاوہ دریائے چناب میں اسی ہفتے سیلاب کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا ہے – ۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 7 جولائی تک کشمیر میرپور جبکہ پنجاب، اسلام آباد سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی مقامات پر طوفانی بارش کا امکان ہے۔
4 سے 7 جولائی کے دوران بہاولپور، بہاول نگر، ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوا گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 3 سے 7 جولائی تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے اور مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
4 سے 7 جولائی کے درمیان سندھ کے بیشتر موسم گرم انتہائی مرطوب رہنے جبکہ مٹھی عمرکوٹ سکھر،لاڑکانہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔4 سے 7جولائی کے درمیان موسلا دھار بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے اور سیالکوٹ گجرانوالہ نارووال میں بھی اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
کے پی کے کے پہاڑی علاقوں مری، گلیات بلوچستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر جبکہ شدید بارش آندھی اور گرج چمک کے باعث روز مرہ کی معمولات متاثر ہونے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔