ماضی میں گینگسٹر رہنے والے جنوبی افریقہ کے سیاستدان گائٹن مکینزی کھیلوں اور ثقافت کے وزیر بن گئے۔ اس خبر کی اطلاع سن کر گائٹن مکینزی نے حکومت کا شکریہ ادا کیا اور ان کی وزارت میں رکاوٹ بننے والوں کو کھری کھری سنادیں –
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر سرل رامافوسا نے حکومتی اتحادی پیٹریاٹک الائنس کے سربراہ گائٹن مکینزی کو کھیلوں اور ثقافت کا وزیر مقرر کیا ہے۔وزیر بننے کی اطلاع ملتے ہی گائٹن نے فیس بک پر اپنی لائیو ویڈیو کے دوران کہا کہ جناب صدر آپ کا شکریہ، یہاں بہت سے لوگ ہیں جو مجھے اور میری جماعت کو اتحادی حکومت میں نہیں دیکھنا چاہتے۔رپورٹس کے مطابق سپورٹس منسٹر گائٹن مکینزی ماضی میں گینگسٹر رہ چکے ہیں اور ان پر متعدد جرائم میں ملوث رہنے کا الزام ہے۔رپورٹس کے مطابق گائٹن نے 16 سال کی عمر میں بینک لوٹا تھا اور متعدد جرائم کئے جس پر انہیں 7 سال جیل ہوئی، جیل میں رہنے کے بعد بڑھتی عمر میں انھوں نے جرم کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرکے معاشرے کا فعال رکن بننے کا فیصلہ کیا تھا اسی لیے جب انہیں رہائی ملی تو انہوں نے جرم کی دنیا چھوڑ کر سیاست میں قدم رکھا۔
گائٹن مکینزی نے 2013 میں اپنی جماعت پیٹریاٹک الائنس کی بنیاد رکھی اور انہیں تقریباً 10 سال بعد سیاست کے میدان میں کامیابی ملی۔2024 کے جنوبی افریقی انتخابات میں حکمران جماعت اے این سی اکثریت سے محروم ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں پیٹریاٹک الائنس اور دیگر اتحادیوں کےساتھ مل کر حکومت بنانا پڑی۔
ماضی کا بدمعاش جنوبی افریقہ میں کھیلوں اور ثقافت کا وزیر بن گیا
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/07/36y-860x860.jpg)
Leave a comment
Leave a comment