اس وقت پاکستان سخت ترین مسائل میں گھرا نظر اتا ہے ایک طرف عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے تو دوسری طرف کاروباری طبقہ کاروبار نہ ہونے اور اس پر بھاری ٹیکسز عائید کیے جانے پر احتجاج کی دھمکیاں دے رہا ہے -مختلف ملیں اپنے ملازمین کو فیکٹری بند ہوجانے اور نئی نوکریاں تلاش کرنے کے لیٹر جاری کرہی ہیں -اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5جولائی کی صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر عبد السمیع خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال کا دورانیہ ایک دن سے زیادہ بھی ممکن ہے اور ڈیلرز کو کہا ہے کہ 4جولائی تک کا پٹرول پمپس پر رکھیں۔عبد السمیع خان نے کہا کہ کل رات سے ملک بھر کے پمپس ڈرائی ہونا شروع ہو جائیں گے۔ ملک بھر میں 14ہزار ڈیلرز اپنے پمپ 5 جولائی سے بند کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں پیڑول بھروا لیں۔صدر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی نے کہا کہ وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں ہوئیں لیکن مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا جس کے سبب ہڑتال کر رہے ہیں، ڈبل ٹیکسیشن آئین کی خلاف ورزی ہے۔
احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ
Leave a comment
Leave a comment