عمران خان کی اہلیہ بھی عمران خان کی طرح آئرن لیڈی ثابت ہوئیں اور انھوں نے ہر حال میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کا فیصلہ کیا -جیل کاٹی اور اب وہ ان کا خود بالکل ختم ہوگیا ہے اسی لیے وہ اب کھل کر بات بھی کرنے لگی ہیں -آج انھوں نے حکومت میں بیٹھے افراد کو شیشان کہہ ڈالا -بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک اور فوج کی بدنامی کا باعث ہے جس کا ہر بندہ شیطان ہے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ عالم برزخ میں دو مقام ہوتے ہیں متقی، پرہیزگار اور صالحین کے لیے علیین جب کہ دوسرا سجین جہاں سے روحیں زمین پر آتی ہیں جب کہ ایک مقام یہاں پر ہے جہاں شیطانوں کی حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک پر فراڈیوں اور چوروں کی حکومت ہے، یہ حکومت ملک اور فوج کی بدنامی کا باعث ہے اس حکومت کا ایک ایک بندہ شیطان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پارٹی چھوڑ کرجانیوالے رہنماؤں کی واپسی کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا اب دیکھتے ہیں کہ عمران خان پارٹی چھوڑ کر بھاگنے والوں کو معاف کرتے ہیں یا ان کو ہمیشہ کے لیے سائیڈ لائن کردیتے ہیں ، بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ یہ حکومت ہمیں کیا گرائے گی انہیں تو رب ہی گرا دے گا۔