انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے۔، فائنل الیون میں بھارت کے 6، افغانستان کے 3 جب کہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے- حیریان کن طور پر فائنل تک ناقابل شکست رہنے والی جنوبی افریقہ ٹیم کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں-جبکہ بھارت کے 3 کھلاڑی غیر متوقع طور پر شامل کیے گئے -دنیا بھر میں یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ آئی سی سی بھارت کو فیور کرتا ہے -اس کی ایک بڑی وجہ ان بھارتی شائقین کا میدام میں مہنگی ترین ٹکٹ خرید کر آنا ہے جس کی وجہ سے بہت روینیو یعنی پیسہ اکھٹا ہوتا ہے -پاکستان کی تورنامنٹ میں بدترین کارکردگی کے بعد کوئی پاکستانی اس ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا –
تفصیلات کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی فائنل الیون میں بھارت کے 6، افغانستان کے 3 جب کہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔بھارت کے روہت شرما ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں، بھارت کے سوریا کمار یادو، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، جسپریت بمرا اور ارشدیپ سنگھ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، راشد خان،فضل الحق فاروقی، ویسٹ انڈیز کے نکولز اور آسٹریلیا کے مارکوس اسٹوئنس بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے اینرخ نورکیا کو ٹیم کا بارہواں کھلاڑی رکھا گیا ہے۔ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلنے والی انگلینڈ کا بھی کوئی کھلاڑی ٹیم آف ٹورنامنٹ میں جگہ نہ بناسکا۔