موسیقی کی توہین کرنے ، پرانے گانے چوری کرکے گانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کا گانا ’بدو بدی‘ یوٹیوب پر واپسی کے اگلے ہی دن پھر سے ڈیلیٹ کردیا گیا جس پر چاہت فتح علی رنجیدہ کم اور پاکستانیوں سے ناراض زیادہ نظر آئے -اُنہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اپنے گانے پرپیسہ خرچ کیا ہے مجھے کسی نے اسپانسر نہیں کیا۔
یوٹیوب کی جانب سے ’بدوبدی‘ گانے کو ری اپلوڈ ہونے کے بعد گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے مداحوں سے اہم معلومات شیئر کیں۔گلوکار چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ ’گانا یوٹیوب کی جانب سے ری اپلوڈ کردیا گیا تھا تاہم پھر سے اسٹرائک آنے کی وجہ سے دوبارہ حذف کردیا گیا۔
انھوں نے پاکستانیوں کو ایک انتہایہ خوفناک خبر بھی سنادی کہ جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ میں گلوکاری چھوڑ دوں تو میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے مزید گانے آئیں گے اور میں اپنی گلوکاری نہیں چھوڑوں گا‘۔لگتا یہی ہے کہ وہ پاکستانی قوم سے انتقام کا سلسلہ جاری رکھیں گے –