پاکستان میں ہر ہفتے بجلی کے بلوں میں اضافے کی خبر آجاتی ہے ،عوام جو کچھ کما رہی ہے وہ سب ٹیکسوں میں جارہا ہے غریب کا ایک پنکھا اور ایک کولر چلانا عزاب بن گیا ہے -اس پر اب عوامی ردعمل سامنے آنا شروع ہوگیا ہے کیونکہ بجلی کے بل ادا کرنا 50 ہزار تنخواہ سے کم کمائی والے طبقے کے لیے ناممکن ہوگیا ہے -آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ یکم جولائی بروز سوموار شام 4 بجے تاجر برادری ضلعی و تحصیل سطح پر ملک بھر میں احتجاج کرے گی،حکومت فوری طور پر بجلی کے بلوں میں کیا گیا ظالمانہ اضافہ واپس لے،تاجر برادری کسی صورت بجلی کے بلوں میں کیا گیا اضافہ قبول نہیں کرے گی،اگر حکومت نے بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو یکم جولائی کو نیا اعلان کریں گے،بجلی کے بلوں پر 60 فیصد عوام پر بوجھ ڈالنا ظلم کی انتہا ہے،عوام میں اب بجلی کے بل جمع کرانے کی سکت بلکل نہیں رہی۔وہ علیم خان اور پیپلز پارٹی اور نون لیگی امیدوار جنھوں نے الیکشن میں 300 یونٹ تک بجلی فری دینے کا وعدہ عوام سے کیا تھا اب کہیں نظر نہیں آرہے –