شیخوپورہ سے حافظ آباد جانے والی بارات میں شامل ایک کار نہر میں جاگری باراتیوں کی کار جس میں بچوں سمیت 7 افراد سوار تھے نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں دو بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
شیخوپورہ حافظ آباد سے باراتیوں کو جھبراں لانے والی کار میں 7 افراد سفر کررہے تھے۔ حادثے میں 3 کو مقامی افراد نے بچالیا۔بعدازاں غوطہ خوروں نے ڈوبنے والے افراد میں سے تین کی لاشوں کو نکال لیا۔ ملنے والی لاشوں میں دو بچیاں بھی شامل ہیں۔ ریسکیو غوطہ خور رات کی تاریکی میں مشکلات کے باوجود سرچ آپریشن جاری رہا۔حافظ آباد روڈ نزد کیلے گاؤں اپر گوگیرہ نہر میں گرنے والی کار کو نکال لیا گیا ، ایک شخص ظفر اقبال کی تلاش تاحال جاری ہے۔