سینئر اداکار راشد محمود ایک نوٹ اضافی ڈالنے اور 701 یونٹ پر 45 ہزار کا بجلی کابل دیکھ کر پھٹ پڑےاور بل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ارباب اختیار کو کھری کھری سناکر آبدیدہ ہوگئے۔سینئر اداکار نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ’میرے پاک پروردگار میں ایک غلط ملک میں پیدا ہوا، ہم نے زندگی رب کے خوف سے گزاری کیا یہی ہمارا قصور ہے؟ میرے مالک مجھے اٹھالے، میں زندہ نہیں رہنا چاہتا-مگر انھوں نے اس حوالے سے آواز اٹھا کر واپڈا والوں کو بے نقاب کیا ہے وہ بارش کا پہلا قطرہ بنے ہیں اب اگر لوگ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے تو ہی واپڈا والے ایسی گھٹیا حرکتوں سے باز آئیں گے –
راشد محمود نے بجلی کا زائد بل آنے پر اپنا غصہ سوشل میڈیا پر نکالا،ایک ویڈیو میں راشد محمود نے بتایا کہ ’ میرے 701 یونٹ کا بل 45 ہزار 368روپے آیا ہے ، میں 4 مرتبہ ہارٹ اٹیک کے باوجود اللہ کے کرم سے زندہ ہوں لیکن آج سوچتا ہوں میرے اللہ مجھے کیوں بچایا، میں نے اپنی ساری زندگی اس ملک کی نہایت ایمانداری کے ساتھ خدمت کی، ہمارے کاموں کے باعث یہاں اربوں روپے اکٹھا ہوئے لیکن پچھلے کئی سالوں سے لاہور میں ہمارے لیے کوئی کام نہیں، اب میں 45ہزار بجلی کے بل کی ادائیگی کیلئے پیسے کہاں سے لاؤں‘؟سینئر اداکار نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ’میرے پاک پروردگار میں ایک غلط ملک میں پیدا ہوا، ہم نے زندگی رب کے خوف سے گزاری کیا یہی ہمارا قصور ہے؟ میرے دل کے آپریشن ہوئے تو میں نے رب سے زدگی کی دعائیں مانگیں مگر اب یہ بدعا کرتا ہوں کہ میرے مالک مجھے اٹھالے، میں زندہ نہیں رہنا چاہتا، میں باہر جاکر بہت کچھ کرسکتا تھا لیکن میں نہیں گیا، میرا دل دکھا ہوا ہے میں بیمار ہوں، مرنے کی دعا کرنے لگاہو ں،میں نے اس ملک کی ساری زندگی خدمت کرکے غلط کیا، اگر میں بھی چوروں کے ساتھ شامل ہوجاتا تو یہ چیخ وپکار نہیں کرتا‘۔