ایرانی صدر کے ہوائی حادثے میں جاں بحق ہونے کے سبب ملک میں ایک بار پھر صدارتی انتخاب ہوا مگر ایران میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے میں ناکام رہا جس کے باعث 5 جولائی کو دوبارہ ووٹنگ ہو گی،صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں مسعود پیز شکیان اور سعید جلیلی میں مقابلہ ہوگا۔مسعود شکیان نے سعید جلیلی سے 10 لاکھ ووٹ زیادہ ھاصل کیے اس لیے ان کے الیکشن مین فتح کے چانسز بہت زیادہ ہوگئے ہیں –
ایرانی میڈیا کے مطابق صدارتی الیکشن میں امیدواروں کے واضح اکثریت حاصل نہ کر سکنے کے باعث انتخابات کا دوسرا مرحلہ اگلے جمعے کو ہو گا۔ایران کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اب تک 2 کروڑ 40 لاکھ ووٹ گنے جا چکے ہیں۔ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق مسعود پیزشکیان کو ایک کروڑ4لاکھ، سعید جلیلی کو 94لاکھ ووٹ ملے،محمد باقر کے 34لاکھ جبکہ مصطفیٰ پور محمدی کے 2لاکھ ووٹ ہیں۔ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا جبکہ 2021 میں ہونے والے الیکشن میں ٹرن آؤٹ 48 فیصد تھا، جس کی ایک وجہ شدید گرم موسم ہوسکتا ہے –