لاہور کے حلقہ 127 میں 8 فروری کو ظہیر عباس کھوکھر اور عطاتارڑ کے درمیان الیکشن ہوا تھا جس میں عطا تارڑ کو کامیاب قرار دیا گیا تھا -مگر پھر اس کامیابی کو چیلینج کردیا گیا جس پر آج لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے قائم کیے گئے ٹریبیونل کی جانب سے بڑا حکم سامنے آگیا –
لاہورہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل جسٹس انوار حسین نے الیکشن پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو اوریجنل فارم 45،47 اور48 جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ٹریبونل نے لیگی رہنما کو 22 جولائی تک فارم 45، 47، 48 جمع کروانے کا حکم جاری کیا جبکہ عدالت نے عطا تارڑ سے بیان حلفی بھی طلب کر لیا۔ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کو بھی فارم 45، 47،48 اور متعلقہ دستاویزات بیان حلفی کے ساتھ جمع کروانے کا حکم دیدیا۔
عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/06/283s-860x860.jpg)
Leave a comment
Leave a comment