پاکستان کی جانب سے امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے اندرونی معاملات کے حوالے سے پاس کی جانے والی قرارداد پر سخت تشویش کا اظہار سامنے آیا ہے -ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا نے امریکی کانگریس میں پاکستان سے متعلق قرارداد کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز میں اسحاق ڈار نے رواں ہفتے خارجہ پالیسی کے اہم نکات بیان کئے، چین کے ساتھ سٹرٹیجک تعلقات کو فروغ جبکہ فلسطین اورکشمیرکے جاری تنازعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے قرارداد پاکستان کے داخلی امور میں غیرضروری مداخلت ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔ممتاز زہرہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات ایک طویل عرصے پر محیط ہے، امریکی کانگریس کو پاک امریکا تعلقات میں مضبوطی کے لئے کام کرنا چاہئے، پاکستان نے امریکا کو اپنے سنجیدہ نوعیت کے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، ، بڑی افسوسناک بات ہے کہ امریکی کانگریس نے اس قرارداد کو منظور کیا، اس قرارداد کے بارے میں پاکستان کی طرف سے امریکا کو بریفنگ بھی دی گئی تھی جس پر پاکستان کو سخت تشویش ہے۔امریکی کانگریس میں پاکستان میں ہونے والے 8 فروری کے الیکشن اور دیگر معاملات پر تحقیقات کا مطالبہ سامنے آیا تھا –
امریکی کانگریس میں قرارداد پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت ہے؛ دفتر خارجہ
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/06/282s-860x860.jpg)
Leave a comment
Leave a comment