میراپاکستان کی معروف اور سینئیر اداکارہ میرا نے میڈیا اور صحافیوں سے رشتہ تلاش کرنے اور شادی کروانے کا ٹاسک دے دیا ان کا کہنا ہے کہ میری شادی پورے پاکستان کا خواب ہے، مجھے ڈولی میں بٹھانے کی ذمہ داری صحافی برادری کی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میرا نے کہا ک پریس کلب آنا اچھا لگتا ہے اور اس کو بہت مس کر رہی تھی، انھوں نے اس بات پر میڈیا سے معزرت کی میں یہاں لاہور میں ہوں ، میں معذرت خواہ ہوں مجھے بلاوے آئے ،انویٹیشن آئے لیکن میں نہیں آ سکی ۔
انہوں نے کہا کہ میری شوٹنگ پنجاب میں شروع ہوگی، ، میں آپ سب سے ملنا چاہ رہی تھی لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ آپ مجھ سے نہیں ملنا چاہ رہے تھے، میرا بازو بھی فریکچر ہو گیا تھا، اب بہتر ہوں۔انہوں نے بتایا کہ پرویز کلیم صاحب کے لکھے پراجیکٹ امراؤجان پر کام شروع ہو رہا ہے، یکم جولائی سے اس کا کیمرہ اوپن ہو رہا ہے، ”مائی ڈئیر ہسبنڈ“ ایک پراجیکٹ آئے گا جو کہ خلیل الرحمٰن قمر لکھ رہے ہیں۔میرا نے مئی ڈئیر ہسبینڈ پر زور دیتے اور ہنستے ہوئے صحافیوں سے گزارش کی کہ میری شادی آپ سب نے ہی کروانی ہے۔