ڈیفنس کے علاقے میں سیلون مالکن و ماڈل خاتون پر قاتلانہ حملے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق زینب جمیل پر حملے میں ضیاء شامل ہے جس کے زینب جمیل کے شوہر سے رقم کا تنازعہ تھا ۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق زینب جمیل پر فائرنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،دوران تفتیش سینکڑوں کیمروں کی فوٹیجز چیک کی گئیں ،ضیاء نامی ملزم نے شوٹرز کو موٹر سائیکل اور اسلحہ فراہم کیا۔ضیاء ہی شوٹرز کو موقع پر لایا اور فائرنگ کے بعد واپس لیکر گیا ،شوٹرز ہوائی جہاز پر کراچی سے لاہور آئے اور براستہ سڑک واپس گئے ،سردار جمیل تیس جون تک ضمانت پر ہے۔انہوں نے مزید بتایا خاتون پر براہ راست فائرنگ کرنے والے شوٹرز کا تعلق کراچی سے ہے ،دونوں شوٹرز کی گرفتاری کے لیے ٹیم کراچی روانہ ہوگئی۔ضیاء کا سردار جمیل کے ساتھ 55 لاکھ لین دین کا معاملہ ہے ،سردار جمیل کی زینب کے ساتھ دوسری شادی تھی ،شوہر کو زینب کے شوبز میں کام کرنے پر اعتراض تھا۔شائید اسی وجہ سے زینب جمیل نے شوبز کی رنگین دنیا چھوڑ کر اپنا کاروبار شروع کردیا تھا
اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/06/278s-1-860x860.jpg)
You Might Also Like
TAGGED:
زینب جمیل, فائرنگ, ماڈل, ملزمان گرفتار
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -