مبشر لقمان کو کرکٹ بورڈ کے خلاف اپنے یوٹیوب وی لاگ میں بات کرنا بہت مہنگا پڑگیا – پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر وہاب ریاض نے بھی اینکر مبشر لقمان کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا جس میں ان سے 14 دنوں میں معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
وہاب ریاض نے مؤقف اپنایا کہ مبشر لقمان غلط باتوں پر 14 روز میں معافی مانگیں نہیں تو آپ کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، ۔نوٹس کے مطابق وہاب ریاض نے ہتکِ عزت آرڈیننس 2002 کے تحت اینکر مبشر لقمان کو لیگل نوٹس بھیجا ہے۔
اس سے قبل 24 جون کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سنگین الزامات عائد کرنے پر اینکر پرسن مبشر لقمان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا تھا۔بابر اعظم نے اینکر مبشر لقمان کو ایک ارب روپے ہرجانہ کا نوٹس بھیجا۔بابر اعظم نے اپنے وکیل کے ساتھ مشورے کے بعد مبشر لقمان کو لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مبشر لقمان لگائے گئے الزمات پر 14 دنوں کے اندر معافی مانگیں۔اب دیکھتے ہیں کہ مبشر لقمان مقدمات کا سامنا کرتے ہیں یا معافی مانگ کر جان چھڑا لیتے ہیں –