فیصل واڈا جو اچھل اچھل کر ججز پر وار کرتا تھا ان کے بارے مین نام لے لے کر بولتا تھا اور جو کہتا تھا کہ مجھے عدالت کے ججز بلانے سے کیوں ڈرتے ہیں مین ان کی پگڑیوں سے فٹ بال کھیلوں گا آج عدالت میں ججز کے قدموں میں گرگیا – سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی،فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں،فیصل واوڈا نے استدعا کی کہ میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کی جائے۔خدا کرے کی سپریم کورٹ کے ججز اس کے ساتھ انساف کریں کیونکہ اس نے عدالت کی جتنی توہین میڈیا پر آکر ،چینلز پر بیٹھ کر اور پھر پارلیمنٹ میں، کی ہے وہ کسی طور قابل معافی نہیں –