امریکی گانگریس میں 368 ارکان کی قرارداد کی حمایت اور 7 افراد کی مخالفت کے بعد حکومت بہت پریشان دکھائی دے رہی ہے -پہلے حنیف عباسی نے اس حوالے سے بات کی مگر انھون نے پی ٹی آئی کو اپنا تارگٹ بنایا مگر خواجہ آصف لگتا ہے بے حد جزبات کی رو میں بہہ گئے اور انتہائی سخت باتیں کہہ ڈالیں انھوں نے امریکہ میں ہونے والے الیکشن اور جو بائیڈن کی جیت کو بھی دھاندلی کا نتیجہ قرار دے دیا -اب اس کے پیچھے کوئی حکمت ہے یا حماقت یہ تو وقت ہی فیصلہ کرے گا -اب دیکھتے ہین اس حوالے سے سیاست کے کھیل سے دور نواز شریف کوئی بات کرتے ہیں یا نہیں –
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اہل فلسطین کی نسل کشی میں سہولت دینے والے امریکا نے پاکستان الزامات لگائے ہیں۔وزیر دفاع نے امریکی کانگریس کی قرار داد پر ردعمل دیا اور کہا کہ امریکی کانگریس نے بےقاعدگیوں کے دعووں کے بعد پاکستان کےانتخابات کی غیرجانبدرانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ اُس ملک کی جانب سے ہے، جو اس وقت اہل فلسطین کی نسل کشی میں سہولت دے رہا ہے۔خواجہ آصف نے اس بات پر گہرے دکھ اور حیرت کا اظہار کیا کہ ڈیموکریٹس اور ری پبلکن دونوں نے ان انتخابات میں غیرملکی مداخلت اور دھاندلی کے الزامات لگائے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیوں نہ امریکی انتخابات میں غیرملکی مداخلت اور دھاندلی کی تحقیقات کا اقوام متحدہ سے کہا جائے۔
امریکہ میں جیسا آخری الیکشن ہوا اس کی تحقیقات اقوام متحدہ کرے :خواجہ آصف
Leave a comment
Leave a comment