دنیا میں صدمے سے مرنے کی خبریں تو آتی ہیں مگر کوئی خوشی سے مرجائے یہ بہت کم ہی ہوتا ہے -برطانیہ میں ایک شخص 3 لاکھ پاؤنڈ جیتا تو خوشی میں اس ہارٹ فیل ہوگیا – برطانیہ میں ایک شخص جوئے میں تین لاکھ پاؤنڈ (پاکستانی ساڑھے 10 کروڑ روپے سے زائد) جیتنے والا ایک نوجوان خوشی میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔برطانوی خبر رساں ادارے ”ڈیلی اسٹار“ کے مطابق نوجوان مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے مارا گیا۔اس واقعے کی ایک ویڈیو آن لائن گردش کر رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر سنگاپور کے مرینا بے سینڈز کیسینو میں ایک شخص بیکریٹ کی میز کے ساتھ زمین پر پڑا ہے، اور لوگ اس کے گرد کھڑے ہیں۔کیسینو کے عملے کی ایک خاتون اس کے پاس بیٹھی چیخ رہی ہیں، جبکہ آس پاس موجود دیگر عملہ بھی خوفزدہ نظر آرہا ہےکیونکہ انھوں نے اس سے پہلے اس طرح کا واقعہ پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا –