پاکستان پیپلز پارتی جس نے بجٹ پر اپنے تٍحفظات کا اظہار کیا تھا اب نون لیگ کی بجٹ پر حمایت کے لیے رضامند ہوگئی ہے -پاکستان کے سارے صحافی پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ پیپلز پارٹی اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے یہ ڈرامہ کررہی ہے جوں ہی ان کی باتیں پوری ہوں گی وہ بجٹ کی حمایت کا بل پاس کرنے میں اپنا حصہ ڈالے گی -پیپلز پارٹی نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔بلاول بھٹو نے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں پارلیمانی پارٹی کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی۔ پارلیمانی پارٹی کو حکومت سے طے شدہ معاہدے پر اعتماد میں لیا گیا۔پیپلز پارٹی رہنما نوید قمر نے کہا کہ پارٹی وفاقی بجٹ کو ووٹ دے گی، اس حوالے سے پی پی اور حکومت کے درمیان مذاکراتی ادوار منعقد ہوئے، وزیراعظم سمیت وزرا مذاکرات میں شریک ہوئے۔نوید قمر نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات میں مطالبات سے آگاہ کیا، چاروں صوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی مشاورت سے بنانے کا فیصلہ ہوا تھا، بدقسمتی سے پی ایس ڈی پی پر حکومت نے مشاورت نہیں کی۔پارلیمانی پارٹی اجلاس میں لیگی ارکان کے پی پی کے خلاف بیانات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ پارٹی ارکان سے بجٹ پر ووٹ دینے کے حوالے سے تجاویز بھی طلب کی گئیں۔گزشتہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے ارکان کو مرضی سے بجٹ پر ووٹ دینے یا نہ دینے کا اختیار دے دیا تھا۔اس کے علاوہ فیصل واڈا بھی کہہ چکے تھے کہ پیپلز پارٹی ہر صورت نون لیگ کو سپورٹ کرے گی کیونکہ ان کے پاس کوئی دوسرا آپشن ہے ہی نہیں –
پیپلز پارٹی نون لیگ کی بجٹ پر حمایت کے لیے رضامند ہوگئی
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/06/256s-860x860.jpg)
You Might Also Like
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -