پاکستانی جو دو ماہ سے سخت گرمی کی وجہ سے پریشان ہیں ان کے لیے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 26 جون سے یکم جولائی کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کئی صوبوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشیں متوقع ہیں ،26 جون کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی، 26 جون سے یکم جولائی کے دوران سندھ میں عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ،کراچی اور حیدرآباد میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 2 یا 3 جولائی کو بارش ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ 27 جون سے یکم جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع ہے جبکہ 26 سے 30 جون کے دوران بہاولپور ،ملتان، خانیوال، راجن پور اور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ 28جون سے یکم جولائی کے دوران کے پی،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشیں ہونگی جبکہ 26 سے 28 جون کے دوران لسبیلہ، خضدار، آواران، بارکھان اور نصیرآباد میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباوبھارتی گجرات کے جنوب میں ہے۔
محکمہ موسمیات کی 26 جون سے یکم جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/06/254s-860x860.jpg)
You Might Also Like
TAGGED:
26 جون تا یکم جولائی, بارشیں, محکمہ موسمیات, موسم
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -