آئی سی سی میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میں اپ سیٹس کا سلسلہ جاری رہا یہی وجہ تھی کہ پاکستان نیوزی لینڈ اور سری لنکا کوارٹرفائنل تک نہیں پہنچ سکے -مگر حیران کن کارکردگی دکھا کر افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا –
آج افغانستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے بعد افغانیوں کی جیت نے فیصلہ کردیا کہ سیمی فائنل میں کون سی 4 ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔افغانستان نے سپنر راشد خان کی قیادت میں 19 اوور کے میچ میں بنگلہ دیش کو 8 رنز سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنائی جس کے بعد دنیا نے ان کی خوشی دیکھی۔ اس سے قبل انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کون سی ٹیم کس سے میچ کھیلے گی؟پہلا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق 27 جون جمعرات کی صبح 5:30 پر جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے –