معروف اداکارہ ہانیہ عامر مذاق رات شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ ماضی میں ایک لڑکے پر فدا تھیں۔ وہ دونوں ایبٹ آباد کے ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے اور دونوں کو ان کی حرکتوں کی وجہ سے اسکول سے نکالا بھی گیا تھا۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے یہ اعتراف کیا کہ ان کا دل بھی ٹوٹ چکا ہے، تاہم انہوں نے دل ٹوٹنے کی وضاحت نہیں کی اور ساتھ ہی بتایا کہ وہ دل کے ٹوٹنے کے بعد کے حالات سے نمٹنا جانتی ہیں۔ ہانیہ عامر نے کہا کہ انہیں آج تک یک طرفہ محبت نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ ایسی محبت پر یقین رکھتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ یک طرفہ محبت نہیں ہونی چاہیے کیوں کہ محبت کے بدلے دوسرا شخص محبت دے تبھی پیار کا مزہ آتا ہے، ورنہ پھر ایسی محبت وقت کی بربادی ہوتی ہے۔ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ اگر ان سے لاکھوں مداح یک طرفہ محبت کرتے ہیں تو وہ انہیں بدلے میں محبت اور پیار دیتی ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں ہانیہ عامر نے دعویٰ کیا کہ شوبز کی دنیا میں ان کا کوئی بھی کرش نہیں، البتہ اعتراف کیا کہ جب وہ آٹھویں کلاس میں پڑھتی تھیں تب وہ ایک کلاس فیلو لڑکے پر فدا تھیں، بعد ازاں ان کی شادی ہوگئی۔ ہانیہ نے بتایا کہ وہ اپنی پہلی محبت سے آج بھی رابطے میں ہیں اور اب بھی ان سے ان کی دوستی ہے اور اگر وہ ان کا نام لیں گی تو ہر کسی کو پتا چل جائے گا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ جس لڑکے کے عشق میں مبتلا رہیں وہ بھی اب یا تو شوبز سے وابستہ ہے یا اس کا تعلق سیاست سے ہے -اور اگر یہ نہیں ہے تو وہ صحافت کے پیشے سے ضرور منسلک ہوگا –