اگرچہ اس وقت مہنگائی نے غریب کے لیے 2 وقت کی روٹی کمانا بھی دوبھر کررکھا ہے مگر پھر بھی جزبہ ایمانی سے سرشار پاکستانیوں نے اللہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ان مشکل حالات میں بھی قربانی کاایسا فریضہ سرانجام دیا کہ جس نے سنا حیران رہ گیا -پاکستان میں رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام نے 3 روز کے دوران تقریباً 500 ارب روپے (1.8 رب ڈالر) کے جانوروں کی قربانی کی۔
پاکستان ٹینرز کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 68 لاکھ جانور قربان کیے گئے جن میں 29 لاکھ گائے، 33 لاکھ بکرے، 3 لاکھ 85 ہزار دنبے، 98 ہزار 700 اونٹ اور ایک لاکھ 65 ہزار بھینسیں شامل ہیں۔ ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق جانوروں کی کھالوں کی مالیت کا تخمینہ 8.4 ارب روپے (30 ملین ڈالرز) لگایا گیا ہے افسوسناک خبر یہ بھی سامنے آئی کہ جانوروں کی 40 فیصد کھالیں شدید گرم موسم اور نامناسب انتظامات کی وجہ سے ضائع ہوگئیں اور کئی مقامات پر یہ کھالیں سڑکوں پر بھی پڑی نظر آئیں ۔ ادارے کے مطابق عید کے موقع پر پاکستان میں چمڑے کی صنعت کو تقریباً 20 فیصد خام مال ملتا ہے لیکن رواں سال کھالیں ضائع ہونے کی وجہ سے یہ تناسب مزید کم ہو جائے گا۔اللہ پاک ہماری اس قربانی کو قبول فرمائے اور ہمارے ملک کو ان مشکل حالات سے نکالے –
پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/06/223s-860x860.jpg)
Leave a comment
Leave a comment