شیخ رشید کو خدشہ ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو ان کی جماعت کو سپورٹ نہ کرنے کے پیچھے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا ہاتھ ہے اور کیونکہ دونوں کا تعلق راولپنڈی سے ہے اس لیے بھی ان میں جملے بازی چلتی رہتی ہے اب ایک بار پھر زلفی بخاری نے شیخ رشید احمد پر طنز کے تیر چلادیے اور انہیں ناکام سیاستدان قرار دے دیا –
ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو احساس ہوگیا ہوگا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر وہ کونسلر بھی نہیں بن سکتے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں پی ٹی آئی کی وجہ سے شیخ رشید کو عوام نے بہت عزت دی۔ پی ٹی ائی کو یہ بھی پتہ ہے کہ شیخ رشید نے ایک ہی دن میں ایک درجن انٹرویو کیسے دے دیے اس لیے اب ان پر اعتبار ختم ہوگیا ہے -ذلفی بخاری نے کہا کہ مجھے نشانہ بنانے کے حوالے سے شیخ رشید کو کہاں سے اشارے مل رہے ہیں اس کا بخوبی علم ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کئی کشتیوں میں سوار ہوتے ہیں ان کے ساتھ آخر میں یہ ہی ہوتا ہے، شیخ رشید بانی پی ٹی آئی اور عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں۔لگتا یہی ہے کہ اب شیخ رشید اور تحریک انصاف کے درمیان فاصلے کم نہیں ہوں گے بلکہ اور بڑھیں گے اس کی بڑی وجہ عمران خان کی وہ تصاویر ہیں جو انھوں نے لال حویلی سے الیکشن میں ان کو سپورٹ نہ کرنے اور ان کے حلقے سے پی ٹی آئی امیدوار کو ٹکٹ جاری کردینے سے ،اتار دیں تھیں –
شیخ رشید کپتان اور عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں؛زلفی بخاری
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/06/222s-860x860.jpg)
Leave a comment
Leave a comment